ابو ظہبی میں ٹی10لیگ رواں بر نومبر میں کھیلی جائے گی

ابوظہبی ( اسپورٹس ڈیسک)ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کا پانچواں ایڈیشن 19 نومبر سے شروع ہوگا، یہ ٹورنامنٹ

سابقہ تمام ایڈیشنز سے 15 دن طویل ہوگا۔ ٹی 10 کے اونر اور ٹین سپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین شجی الملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹی ٹین 19 نومبر سے شروع ہوکر 4 دسمبر تک جاری رہے گا، کرکٹ کے اس مقبول فارمیٹ میں دنیا کے بہترین کرکٹرز کی شمولیت انتہائی خوشی کی بات ہے جبکہ نوجوان کرکٹرز اس پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کی تاریخوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر حتمی شکل دی گئی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 15 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس طرح مختصر فارمیٹ کے بین الاقوامی کھلاڑی اس لیگ کے لئے دستیاب ہوں گے۔