
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی بھی صوبائی حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، وفاق
کو مدد کرنا ہوگی، وفاق سے بار بار مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ سندھ کی مدد کرکے اپنی ذمہ داری ادا کرے، ہم سب کو مل کر کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔
ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے سندھ کی حکومتی حکمت عملی زیربحث آئی۔ اقدامات پر عمل درآمد پرغورکیا گیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ،سیکریٹری صحت نے اقدامات سے آگاہ کیا کہ بدین میں انڈس اسپتال میں آئسولیشن سینٹر بنایا گیا ہے۔ جیکب آباد، دادو، سکھر اور لاڑکانہ میں صحت کی سہولیات پر بھی سندھ حکومت کی خصوصی توجہ ہے۔ نج
انہوں نے کہا کہ نی اسپتالوں کی انتظامیہ سے بات ہوچکی ہے، وہ اپنے طبی آلات و عملے کے ساتھ ہمارے ساتھ ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت سنگین صورت حال کے لئے تیار رہے۔ بدترین حالات میں کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے سندھ حکومت کے پاس پورا پلان ہوناچاہئے۔گنجائش اور صلاحیت میں اضافے کے حوالے سے تیاریوں میں تیزی لائی جائے۔














