اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کو شفاءکاملہ عطا فرمائے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اللہ

تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کو شفائ کاملہ عطا فرمائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا بلاول سمیت تمام مریضوں کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہیں۔ وبائ سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط لازم ہے۔ انہوں نے کہا کرونا لیڈرز اور عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن راہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اور عوام کی زندگیوں کا خیال کریں۔