کورونا کے سبب دنیا بدل گئی، اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی،عثمان بزدار

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں

کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے، اپوزیشن رہنماﺅں نے پہلے بھی اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔
وزیراعلی نے اپنے ایک بیان میںکہاکہ قوم کورونا وبا کے باوجود منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وبا میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑاجبکہ دوسری طرف اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں لیکن یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی،آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک اور کورونا پر سیاست المیہ ہے۔