عوام کے سامنے اپوزیشن کی ہارس ٹریڈنگ کو بے نقاب کریں ،وزیر اعظم

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر

صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں سینیٹ الیکشن، الیکشن کمیشن کے کردار،علی گیلانی ویڈیو،اپوزیشن کی تنقید پر مشاورت کی گئی ،وزیر اعظم نے حکومتی ترجمانوں کو الیکشن کمیشن پر براہ راست تنقید سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن سے صرف مطالبہ کریں کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا ،نوٹس لے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا یوسف رضا گیلانی کے خلاف تحریک انصاف نے درخواست دیدی،الیکشن کمیشن کو یاددھانی کراتے رہیں گے ،اپوزیشن نے پیشہ چلا کر سینیٹ الیکشن میں اخلاقیات کو ختم کردیا۔سینیٹ میں جوکچھ ہوا ،ٹھیک نہیں ہوا،علی گیلانی ویڈیو اسکینڈل کا باوجود نوٹس لینا چاہئے تھا۔
وزیر اعظم نے کہا سینٹ الیکشن میں پیسہ چلا،ورنہ فوزیہ ارشد کیسے جیت گئی۔اپوزیشن ایجنسیوں کا الزام لگاتی ہے،ایجنسیاں استعمال ہوتیں تو سینیٹ میں یہ نتائج ہوتے۔کسی نے ٹکٹ کے لالچ کی باتیں کیں تو کسی نے کچھ پہلے ہی دعوے کئے ،قوم کو سچ بتائیں گے ،وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ہدف دیا کہ عوام کے سامنے اپوزیشن کی ہارس ٹریڈنگ کو بے نقاب کریں ۔شہزاد اکبر نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف شہری کی پریس کانفرنس بارے آگاہ کیا ۔