اثاثہ جات کیس: نیب کا مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بےور و نیب نے کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف آمدن سے

زائد اثاثہ جات انکوائری میں مسلم لےگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب لاہور نے مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیب لاہور کا کہنا ہے مریم نواز کے کیپٹن (ر)صفدر کی بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں، کیپٹن(ر) صفدر نے مریم نواز کے نام پر سندر میں 109 ایکٹر اراضی، موضع مال میں 377 کنال 12 مرلے، موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے اور رائیونڈ روڈ پر 14 کنال 1 مرلے کی قیمتی زمین خرید رکھی ہے، جبکہ مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق کیپٹن صفدر کے ذرائع آمدن کیا ہیں، مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں، تاہم لاہور میں زیادہ تر جائیدادیں ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی ۔

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

بلاگ

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے

انجان مسافر( افسانہ) (کشف زھراء)

کشف زہرہ

صبح کے آٹھ بجے تھے، کراچی کی دھوپ تیز ہو چکی تھی اور سڑکوں پر گاڑیوں کا شور بڑھتا جا رہا تھا۔ ماہ نور ہمیشہ کی طرح بھاگتی ہوئی بس میں چڑھی۔

... مزید پڑھیے

اقبال سے میری فکری وابستگی ( بنت اسماعیل)

  بنتِ اسماعیل

 علامہ محمد اقبال افکار میں، گفتار میں اور کردار و معیار میں ایک عظیم الشان شخصیت ہیں۔ ان کی شاعری محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک زندہ فکر،

... مزید پڑھیے