انجان مسافر( افسانہ)

کشف زہرہ

صبح کے آٹھ بجے تھے، کراچی کی دھوپ تیز ہو چکی تھی اور سڑکوں پر گاڑیوں کا شور بڑھتا جا رہا تھا۔ ماہ نور ہمیشہ کی طرح بھاگتی ہوئی بس میں چڑھی۔

اس کی عادت تھی کہ وہ ہمیشہ کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھتی تھی۔ وہاں سے وہ سارا شہر دیکھتی تھی اور دل ہی دل میں اپنی کہانیاں بناتی تھی مگر آج جب وہ بس میں چڑھی تو اس کی سیٹ پر ایک لڑکی بیٹھی تھی۔ کانوں میں ہینڈ فری، ہاتھ میں ایک موٹی سی کتاب اور چہرے پر ایسا سکون جیسے اسے دنیا کی کوئی فکر ہی نہ ہو۔

ماہ نور کو بہت غصہ آیا۔ اس نے زور سے اپنا بیگ رکھا اور بولی، "یہ میری سیٹ ہے، اٹھو یہاں سے!" پوری بس میں سب نے مڑ کر دیکھا۔ اس لڑکی نے آہستہ سے ہینڈ فری نکالا، ماہ نور کو دیکھا اور مسکرا کر بولی، "اچھا؟ اس سیٹ پر آپ کا نام لکھا ہوا ہے کیا؟" ماہ نور اور چڑ گئی، "نام نہیں لکھا مگر پچھلے دو سال سے میں ہی بیٹھتی ہوں یہاں!" لڑکی ہنس پڑی، "تو آج سے دو سال اور ایک دن ہو گیا۔ آج سے آدھی سیٹ آپ کی، آدھی میری۔ بیٹھ جائیں، ورنہ بس چلی جائے گی اور آپ کھڑی رہ جائیں گی۔"

ماہ نور منہ بنا کر ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ گئی مگر اسے بار بار لگ رہا تھا کہ اس لڑکی کی آواز، اس کی ہنسی، اس کے بیٹھنے کا انداز، کچھ جانا پہچانا سا ہے۔ جیسے اسے پہلے کہیں دیکھا ہو۔

اگلے دن بھی وہی لڑکی اسی سیٹ پر تھی، اس سے اگلے دن بھی۔ ماہ نور نے غور کیا کہ وہ لڑکی روز اس سے پہلے آ کر بیٹھ جاتی تھی مگر کبھی اس سے بات کرنے کی کوشش نہیں کرتی تھی۔ ایک دن بس نے اچانک بریک لگائی۔ ماہ نور گرنے لگی تو اس لڑکی نے فوراً اپنا ہاتھ آگے کر دیا۔ ماہ نور سنبھل گئی۔ اس نے آہستہ سے کہا، "شکریہ۔۔۔" لڑکی بولی، "شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ کو چوٹ لگ جاتی تو مجھے اچھا نہیں لگتا۔" ایک دن بارش ہوئی، کھڑکی کھلی تھی۔ پانی ماہ نور کے کپڑوں پر آ رہا تھا۔ اس سے پہلے کہ وہ کچھ بولتی، اس لڑکی نے کھڑکی بند کر دی اور اپنا رومال اس کی طرف بڑھا دیا۔

ماہ نور حیران تھی۔ اس نے اپنی دوست سارہ سے کہا، "یار سارہ، یہ لڑکی عجیب ہے۔ نہ بات کرتی ہے، نہ نام بتاتی ہےمگر خیال اتنا رکھتی ہے جیسے اپنا ہو۔ مجھے لگتا ہے میں اسے جانتی ہوںمگر یاد نہیں آ رہا کہاں دیکھی ہے۔"

ایک دن ماہ نور یونیورسٹی نہیں آئی، اسے تیز بخار تھا۔ وہ لڑکی اس دن بھی بس میں آئی، سیٹ پر بیٹھی مگر ماہ نور نہیں آئی۔ وہ پورا دن اداس رہی۔ اس نے سوچا، آج بس کتنی خالی لگ رہی ہے۔ دوسرے دن بھی ماہ نور نہیں آئی، تیسرے دن بھی نہیں۔ چوتھے دن اس لڑکی سے رہا نہیں گیا۔ اس نے بس کے کنڈیکٹر سے پوچھا، "چاچا، وہ کھڑکی والی سیٹ والی لڑکی کہاں ہے؟ تین دن سے نہیں آ رہی۔" کنڈیکٹر نے کہا، "بیٹا، پتا نہیں، شاید بیمار ہو گی۔" وہ لڑکی اس دن یونیورسٹی کے گیٹ تک گئی، وہاں سارہ مل گئی۔ اس نے ہمت کر کے پوچھا، "آپ ماہ نور کی دوست ہیں نا؟ وہ ٹھیک تو ہے؟"

سارہ نے حیران ہو کر کہا، "تمہیں اس کا نام کیسے پتا؟" لڑکی شرما گئی، "بس۔۔۔پتا چل گیا تھا۔ وہ ٹھیک ہے نا؟" سارہ نے کہا، "ہاں، بخار ہے، دو دن میں آ جائے گی۔" لڑکی نے جیب سے ایک چھوٹی سی دوائی اور ایک پرچی نکالی اور سارہ کو دی، "یہ اس کو دے دینا۔ اس پر لکھا ہے کہ ادرک والی چائے پیے، جلدی ٹھیک ہو جائے گی۔"

ماہ نور جب واپس آئی تو سارہ نے اسے سب بتا دیا۔ ماہ نور کے دل میں ایک عجیب سی خوشی ہوئی۔ اس دن بس میں جب وہ لڑکی بیٹھی تو ماہ نور نے خود پہلی بار بات کی۔"تمہارا نام کیا ہے؟" لڑکی بولی، "حور۔" ماہ نور نے کہا، "تم روز اس بس میں کیوں آتی ہو؟ تمہاری یونیورسٹی تو اس راستے پر ہے ہی نہیں، میں نے پتا کیا ہے۔" حور چپ ہو گئی۔ پھر اس نے آہستہ سے کہا، "ماہ نور، سچ سنو گی تو غصہ تو نہیں کرو گی؟" ماہ نور بولی، "بولو۔"

حور نے گہری سانس لی اور کہا، "ماہ نور، تم مجھے بھول گئی ہو، مگر میں تمہیں کبھی نہیں بھولی۔ یاد ہے، جب ہم چھوٹی تھیں، اسکول میں تم اکیلی ہو گئی تھی، سب تمہارا مذاق اڑاتے تھے، تم رو رہی تھی اور تمہارا لنچ بھی کسی نے گرا دیا تھا؟ اس دن ایک لڑکی نے آ کر تمہیں اپنا لنچ دیا تھا، تمہارے آنسو صاف کیے تھے اور کہا تھا کہ آج سے ہم پکی دوست ہیں۔ وہ لڑکی میں تھی۔"

ماہ نور کی آنکھیں بڑی ہو گئیں۔ اسے سب یاد آ گیا۔ "حور! تم وہی حور ہو؟ میری بچپن کی سب سے اچھی دوست؟ تم کہاں چلی گئی تھی؟ تم نے مجھے چھوڑ کیوں دیا تھا؟"

حور کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس نے کہا، "ماہ نور، میں نے تمہیں چھوڑا نہیں تھا۔ میرے ابو کی نوکری دوسرے شہر میں لگ گئی تھی۔ ہم راتوں رات چلے گئے تھے۔ میرے پاس تمہارا نمبر بھی نہیں تھا۔ میں نے بہت کوشش کی تمہیں ڈھونڈنے کی مگر تم نہیں ملی۔ پھر میں نے دعا کی کہ اللہ مجھے میری دوست سے ایک بار پھر ملا دے۔ اور دیکھو! اللہ نے مجھے اسی بس میں تم سے ملا دیا۔ میں روز دو گھنٹے کا سفر صرف تمہیں دیکھنے کے لیے کرتی تھی، کیونکہ میں ڈرتی تھی کہ کہیں تم مجھے پہچان کر ناراض نہ ہو جاؤ۔"

ماہ نور نے روتے ہوئے حور کو گلے لگا لیا۔ "پاگل میں تم سے ناراض کیسے ہو سکتی ہوں؟ تم نے تو اس وقت میری مدد کی تھی جب کوئی میرے ساتھ نہیں تھا۔ تم تو میری سب سے اچھی دوست ہو۔"

حور نے اپنی کتاب کھولی۔ اس میں بچپن کی وہ تصویر تھی جو دونوں نے اسکول میں ساتھ کھنچوائی تھی۔ حور نے وہ تصویر آج تک سنبھال کر رکھی تھی۔ اس نے کہا، "یہ دیکھو، میں نے اسے آج تک سنبھال کر رکھا ہے۔ کیونکہ تم میری سب سے قیمتی دوست ہو۔"

اس دن سے دونوں پھر سے پکی دوست بن گئیں۔ جو دوستی بچپن میں ٹوٹی تھی۔ وہ اب پھر سے جڑ گئی تھی۔ ایک دن حور ماہ نور کے گھر آئی۔ دونوں نے امی کو ساری کہانی سنائی۔ ماہ نور کی امی نے ہنس کر کہا، "تو یہ ہے وہ انجان مسافر! جو انجان بن کر آئی تھی، مگر نکلی سب سے پرانی دوست!"۔

حور نے مسکرا کر کہا، "تو بتاؤ ماہ نور، آدھی سیٹ سے شروع ہونے والی دوستی، اب پوری زندگی ساتھ چلے گی؟" ماہ نور نے ہنس کر کہا، "اگر تم روز میری سیٹ پر قبضہ نہ کرو تو ہاں!" پوری بس کیا، پورا گھر ہنس پڑا۔

جو لڑکی کبھی انجان مسافر تھی۔وہ آج اس کی سب سے اچھی، سب سے پرانی دوست بن گئی تھی۔ بس کا سفر ختم ہو گیا تھا، مگر دوستی کا سفر اب پھر سے شروع ہوا تھا۔سچی دوستی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ وقت اور فاصلہ اسے کمزور کر سکتا ہے، مگر مٹا نہیں سکتا۔ جو دوست مشکل وقت میں کام آئے، وہی اصل دوست ہوتا ہے۔ اور اللہ سچے دوستوں کو کبھی نہ کبھی پھر سے ملا ہی دیتا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے

انجان مسافر( افسانہ) (کشف زھراء)

کشف زہرہ

صبح کے آٹھ بجے تھے، کراچی کی دھوپ تیز ہو چکی تھی اور سڑکوں پر گاڑیوں کا شور بڑھتا جا رہا تھا۔ ماہ نور ہمیشہ کی طرح بھاگتی ہوئی بس میں چڑھی۔

... مزید پڑھیے

اقبال سے میری فکری وابستگی ( بنت اسماعیل)

  بنتِ اسماعیل

 علامہ محمد اقبال افکار میں، گفتار میں اور کردار و معیار میں ایک عظیم الشان شخصیت ہیں۔ ان کی شاعری محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک زندہ فکر،

... مزید پڑھیے