پی ڈی ایم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اکٹھے ہیں اور اکٹھے چلیں گے ،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم وسنیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی تاریخ کا واحد اتفاق رائے سے بننے والا وزیراعظم تھا،پی ڈی ایم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اکٹھے ہیں اور اکٹھے چلیں گے،۔،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر ہونے کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا سنیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننا پی ڈی ایم کی فتح ہے ،ایک قدم کی وجہ سے غلط فہمی نہیں ہونی چاہئیے،پی ڈی ایم رہنماﺅں سے ملاقات کرونگا اور ان کی یقین دھانی کراﺅنگا کہ ہمارا ایجنڈا عوام کی مشکلات کو اجاگر کرنا ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی سے سینیٹ سیٹ پر میں امیدوار ہوں گا،چیئرمین سینیٹ میں پہلے بن گیا تھا جس کا کیس عدالت میں ہے اور اب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بھی بن گیا ہوں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری،پلوشہ خان،نزیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سینیٹر یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی سے سینیٹ سیٹ پر میں امیدوار ہوں گا،ھم نے سب سے مل کر اس پر کامیابی حآصل کی،ھمارا موقف تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باھر اپنا کردار ادا کریں گے۔