گیلانی ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر ن لیگ کے شدید تحفظات

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں قائد

حزب اختلاف مقرر کئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب سرکاری اپوزیشن بننے جا رہی ہے،بی اے پی کے سینیٹرز نے پیپلز پارٹی کی حمایت کیوں کی، اب سب چیزیں سامنے آ گئی ہیں ۔
ان تحفظات کا اظہار مریم نواز شریف کے زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ(ن)کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں لیگی رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت حاصل کرکے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔لیگی رہنماﺅں نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار اور شکوے کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ساتھ لے کر چلنا اب مشکل ہوگا۔ پیپلز پارٹی اب سرکاری اپوزیشن بننے جا رہی ہے۔ بی اے پی کے سینیٹرز نے پیپلز پارٹی کی حمایت کیوں کی، اب سب چیزیں سامنے آ گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کس کے کہنے پر پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈال رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کو اب سختی سے کہا جائے گا کہ جب پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر(ن)لیگ کا ہوگا تو پیپلز پارٹی نے ایسا کیوں کیا ۔