پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10ہزار 513 ،اموات 224 ہوگئیں

اسلام آباد،لاہور،کراچی،کوئٹہ،پشاور (ویب ڈیسک) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 15افراد جان بحق ہو گئے 


 کورونا وائر س سے پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 224ہو گئی ہے۔742 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار 573 ،سندھ میں 3 ہزار 390ہو گئی،
خیر بختونخوامیں کیسز کی تعدادایک ہزار 453وگئی۔اسلام آباد میں کسز کی تعداد185ہے۔بلوچستان میں کیسز کی تعداد552ہوگئی ہے،جبکہ گلگت بلستستان میں 290اور آزاد کشمیر میں کیس کی تعداد 51ہوگئی ۔ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ60 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔