وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیّد امین الحق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

وزارت آئی ٹی آمد پر وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سیّد امین الحق کو سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی اور وزارت کے سینئر افسران نے خوش آمدید کہا۔
سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو وزارت کے مختلف سیکشن اور ذیلی اداروں کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے سیکرٹری آئی ٹی کے ہمراہ وزارت آئی ٹی کے تمام سیکشن کا دورہ کیا اور وزارت کے افسران اور سٹاف ممبران سے ون ٹو ون ملاقات کی۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ انہیں وزارت کے افسران اور سٹاف ممبران سے مل کر خوشی ہوئی۔ وفاقی وزیر نے افسران سے کہا ہم مل کر ملک اور قوم کے لیے کام کریں گے۔ دریں اثناء چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کو ٹیلی فون کیا اور بطور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔