گزشتہ 100 روز میں 1900 افراد کا انتقال کرجانا تکلیف دہ ہے،اسد عمر

 

اسلا م آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مراعات اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ 100 روز میں 1900 افراد کا انتقال کرجانا تکلیف دہ بات

ہے،ہر انسانی جان اہم ہوتی ہے،حکومت کے کاندھوں پر 21 کروڑ پاکسانی ہمارے فیصلوں سے کسی ایک شخص کی جان جانا بھی ناقابل معافی ہے، 100سے زائد لیب اور روزانہ 35سے36ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ پچھلے 100روز میں سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ہم 1900 سے زائد پاکستانیوں سے جدا ہوگئے ہیں، برطانیہ میں ہر 10 لاکھ میں سے 900 جبکہ پاکستان میں ہر 10 لاکھ میں سے کورونا وائرس کے سبب 9 افراد کا انتقال ہوا، جو اس بیماری کے باعث انتقال کرگئے ہیں مر نے والے 1900افراد میں سے ہر شخص اپنے گھر والوں کے لئے اہم تھا،ہم ایک ایسے خطے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں یہ وبا دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس اتنی مہلک ثابت نہیں ہوئی لیکن اس بات سے بھی نظر نہیں چرائی جاسکتی کہ ہر انسانی جان اہم ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہما رے فیصلوں سے کسی ایک شخص کی جا ن جا نا بھی نا قابل معافی ہے ہم نے وباء کے پھیلا و کو اتنا روکنا ہے کہ شعبہ صحت مفلوج نہ ہو وبا کے پھیلا و کو روکنا اب بھی ہما ری اولین ترجیح ہے وباکے پھیلا و کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل سب سے زیا دہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے نظام میں بہتری اور اس کی صلا حیت کو بڑھا نا ہے ٹیسٹنگ کے نظام کو بہترکرنے کیلئے کا م کیا گیا ہے 100سے زائد لیب اور روزانہ 35سے36ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔