وائرس زبردستی پھیلایا گیا جس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرونا کی صورتحال اور این ایف سی کے مسئلے پر صوبائی سطح پر اے پی سی

بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ملک میں زبردستی پھیلایا گیا جس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔
سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل، بیرسٹر مرتضی وہاب صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر ہمراہ تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ کورونا وائرس پھیل چکا ہم کچھ نہیں کرسکتے ہماری رائے یہ ہے کہ کورونا وائرس صرف پھیلایا نہیں بلکہ زبردستی پھیلایاگیا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کی ہماری کوششوں کو زبردستی سبوتاژ کیاگیا،عدالت کی طرف سے فیصلیسنائے گئے،وفاق نے کام نہیں کرنا تھاتو کم ازکم دوسروں پر تنقید نہ کرتے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسپتالوں پر دبا بڑھ رہا ہے۔خدانخواستہ مریضوں کے لئے جگہ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کا میں کسی ذمہ دار ٹہراں؟ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ڈاکٹرز نرسز آج تک چیخ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری بات نہ مانیں فرنٹ لائن سولجرز کی بات تو سنیں،بیماری اور وبا کے بارے میں تاجروں معاشی ماہرین سے رائے لیں تو کیاہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کو سیکورٹی الاونس ملنا انکا حق ہے۔ہیلتھ ورکرز اپنی جان کو خطرات میں ڈال رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندوں کی جانب سے عوام کو ورغلایاجارہاہے۔ پروپیگنڈا پھیلانے والوں پر بِھی ایف آئی آر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹرز اسپتالوں۔پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے دریافت کیا کہ وزیراعظم سندھ پر کیوں تنقید کرتے ہیں،کیا وزیر اعظم کو پتہ نہہں کہ پنجاب خیبر پختونخواہ میں صحت عامہ کی کیاصورتحال ہے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ وزیراعظم کی تنقید غیر منصفانہ اور سیاسی ہے۔