
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے
کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی)نے 7.20 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہاکہ ایم ایل ون منصوبہ حتمی منظوری کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل(ایکنک)کو بھجوا دیا گیا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے پر7 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، پشاور سے کراچی تک منصوبے میں 1872 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں ڈرائی پورٹ کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے، ایم ایل ون کی منظوری سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے بڑا سنگ میل ہے۔4902





































