
اسلام آباد(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاو¿ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ
کا اہم فیصلہ کیا عدالت نے معمول کے تمام کیسز کی سماعت 11 اپریل تک موخر کر دی گزشتہ روز رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق11 اپریل تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی صرف ضمانت حکم امتناع، ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہو گی اہم نوعیت کے مقدمات چیف جسٹس اطہر کی منظوری سے سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے ۔














