
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 18فروری کو ہوگا جس میں ترک صدر کے دورہ
پاکستان میں معاہدوں سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیاجائیگا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس 18 فروری کوہوگا، اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ،
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہو گا اور ترک صدر کے دورہ پاکستان میں معاہدوں سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق کابینہ مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی اور پاکستان اسٹیل کے معاملے پربھی کابینہ کو بریف کیا جائیگا۔احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کوشامل کرنے پربریفنگ ، گیس کی قیمتوں اور بجلی کیبلوں کا معاملہ اور دالوں پر ٹیکس ریگولیڑی ڈیوٹی پر غور ایجنڈیکاحصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت سے ایک بارکیلئے کیڑے مارادویات کی درآمد کی اجازت ، بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اورپاکستان نرسنگ کونسل کے ممبر کی تعیناتی کانوٹی فکیشن ایجنڈے میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کہ کابینہ مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام پربھی غورکرے گی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائیگی۔














