موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور ہو گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) موسم گرما کی چھٹیوں کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنسکل بدھ کو طلب کرلی گئی ہے۔ بین

الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بدھ کو منعقد ہو گی جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔
کانفرنس میں موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور ہو گا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کررکھاہے تاہم حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس کےاجلاس کے بعد ہو گا۔