
کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ایس سی اور بی اے ریگولر سالانہ امتحانات
برائے 2020 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 29 جولائی2021 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔
بی ایس سی سال اول،دوئم کے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔بی اے سال اول ،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ، جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 9700روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ۔ امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل ،ایچ بی ایل ،سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
طلبہ اپنے امتحانی فارم فیس واﺅچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ءیا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔




































