
کراچی (تعلیم ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے،بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم 23اگست
سے6ستمبر2021تک (علاوہ ہفتہ،اتوار) صبح9سے شام5 بجے تک جامعہ اردوکی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk/pvپر آن لائن پر کئے جاسکتے ہیں،جبکہ فیس واﺅچر حبیب بینک(جوفا ٹاور) یونیورسٹی روڈ اور کیمبل اسٹریٹ برانچز میں جمع کرائیں۔
امتحانی فارم اور فیس واﺅچر شعبہ امتحانات پرائیویٹ رجسٹریشن کاﺅنٹر گلشن اقبال کیمپس ایم ایس سی بلاک میں جمع کرائیں۔بی اے، بی کام(سال اول و دوم ) کی امتحانی فیس4600سو روپے اوربی اے اور بی کام(مشترکہ) کی امتحانی فیس 6800سو روپے مقرر کی گئی ہے۔




































