کراچی (تعلیم ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں اسکول 50فیصد حاضری کے ساتھ 23 اگست
سے کھول دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ منگل کے روز ہونے والی سندھ ایجوکیشن کمیٹی میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ یہ فیصلہ محکمہ صحت کے افسران کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔