سونا 1400روپےسستا،فی تولہ 86 ہزار500کاہوگیا

کراچی (رنگ نوڈیسک )سونے کی قیمت 1400روپےکی کمی سےفی تولہ سونا 86 ہزار 500 روپے کا

ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 10گرام سونا 74 ہزار 160 روپے کی سطح پر آگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 86 ہزار 500 روپے ہو گئی۔10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 200 روپے کی کمی کے بعد 74 ہزار 160 روپے ہو گئی۔