ہرطبقہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا

ہے کہ ہر طبقہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ میں انہوں نےمظفرآباد، آزادجموں کشمیر اور پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ عوام نے کشمیر کے حق میں آواز بلند کر کے دنیا کو پیغام دیا،ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی، انٹرنیشنل میڈیا اور خصوصی آرٹس کیمونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا آپ نے اپنی موجودگی سے احساس دلایا پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو پاکستان اور کشمیر میں بسنے والوں کے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے۔