
لاہور(ویب ڈیسک ) ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 180 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 650روپے کمی کردی
گئی ،کمی کا اطلاق فوری ہو گا ۔
آئندہ بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگنے کی صورت میں 30جون کو خیبرسے کراچی تک مکمل شٹرڈان ہڑتال کی جائے گی ،ایل پی جی پلانٹ اور ٹرانسپورٹ بند کر کے سپلائی لائن کو مکمل بند کیا جائے گا ۔
ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی درآمد پر پابندی اور نئے بجٹ 2019/2020 میں درآمدی گیس پر نئے ٹیکس کے خلاف پریس کانفرنس کی ۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کوٹہ مافیہ نے دوبارہ گیس کی بلیک مارکیٹنگ کرنے اور غریب صارفین کو سستی گیس مہنگے داموں بیچنے کا پروگرام بنا لیاہے۔
با اثر شخصیات نئے بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوا کر غریب صارفین سے ماضی کی طرح پیسہ بٹورنا چاہتی ہیں۔ اگر درآمدی ایل پی جی پر کسی بھی قسم کا نیا ٹیکس لگاتو خیبر سے کراچی تک سپلائی معطل کر دینگے۔














