
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں،ایک
فیصد پاکستانی 22 کروڑ عوام کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہی،یہ نا ممکن ہے،کوئی بھی ملک اپنےعوام کی خدمت نہیں کر سکتا، اگر لوگ ٹیکس نہ دیں،لوگ ٹیکس نہیں دیتے جس کے باعث نہ ہم اسپتال بناسکتے نہ اسکول۔اگر لوگ ٹیکس نہ دیں تو حکومت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت نہیں کرسکتی۔
لوگوں کے ٹیکس نہ دینے سے قرضے لینے پڑتے ہیں،اثاثوں کی ڈیکلیریشن اسکیم سب سے آسان اسکیم ہے اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں،اداروں کے پاس جائیدادوں،دولت سے متعلق معلومات آچکی ہیں اورمزید بھی آرہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اثاثے ڈکلیئر کریں گے تو آپ بے فکر ہونگے،کوئی آپ کو تنگ نہیں کرسکے گا،میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کا پیسا ملک پر خرچ ہوگا،چوری نہیں ہوگا۔
اثاثوں کی ڈیکلیریشن اسکیم 30 جون تک ہے،30 جون تک بے نامی پراپرٹی ،بینک اکاؤنٹس کو ڈیکلیئرکریں۔اس کے بعد آپ کو ایساموقع نہیں ملے گا،اثاثے ڈیکلیئرکرنیوالے سکون کی نیند سوسکیں گے۔اثاثے ڈکلیئرہونے سے ملک معاشی بحران سے نکل آئیگا،ملک کی خدمت کریں،اپنے اثاثے ڈیکلیئرکریں۔














