کشمیریوں و فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا،وزیراعظم

مکہ مکرمہ :وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کاکوئی مذہب نہیں ، دنیا کو اسلامو فوبیا سے باہر نکلنا

ہوگا، ۔مسلم دنیا کے خلاف ظلم و بربریت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ان کی سیاسی جدوجہد پر دہشت گردی کا لیبل درست نہیں۔

اسلامی تعاون تبظیم کے 14ویں اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرے ،اظہارر ائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کے جذبات مجروح نہیں کیے جا سکتے ۔ دنیا کو اسلامو فوبیا سے باہر نکلنا ہوگا۔

اجلاس مکہ مکرمہ میں منعقد ہواجس کی صدارت اجلاس کی صدارت شاہ سلمان بن عبدالعزیز کر رہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ کرائسٹ چرچ کے واقعے نے ثابت کردیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں، کوئی مسلمان ایسے واقعے میں ملوث ہو تو اسلامی دہشت گردی کا نام دیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا، او آئی سی وہاں کے مظلوم عوام کا ساتھ دے۔ نائن الیون سے پہلے بیشترخودکش حملے تامل ٹائیگرز کرتے تھے لیکن کسی نے ان حملوں کا تعلق ہندو مذہب سے تعلق نہیں جوڑاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامی دنیا کو معیار تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی پربھی خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ اس پلیٹ فارم سے سائنس وٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا۔