شب قدرعقیدت واحترام سےمنائی گئی،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

کراچی/لاہور( ویب ڈیسک) ملک بھر میں رمضان المبارک کی 27ویں شب قدر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی،نماز تراویح میں

ختم قرآن کے اجتماعات ہوئے ۔

 مختلف شہروں میں  محافل شبینہ و جشن نزول قرآن، صلو ۃالتسبیح،قصیدہ بردہ، ختم دورود شریف اور اﷲ تعالی کے حضو رعالم اسلام، پاکستان کی سلامتی ، امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں،

رمضان المبارک کی 27ویں شب کی مناسبت سے مساجد کو دیدہ زیب روشنیوں سے سجایا گیا ۔اﷲ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی ،برکتوں اور خوشنودی کے حصول کےلئے نماز تراویح کے بعد ختم قرآن،صلوۃ التسبیح ،نوافل اور دیگر عبادات کی روح پرور محافل کا سحری تک سلسلہ جاری رہا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے انفرادی اور اجتماعی طور پر بڑے خشوع وخضوع کے ساتھ حصہ لیا۔

علما ئے کرام نے شب قدر کی اہمیت اور فضائل بیان کئے ۔شب قدرکی عبادات اور نماز فجر کے بعد اسلام کی سربلندی،پاکستان کی ترقی وخوشحالی،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔