
پشاور (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )کورونا وائرس خیبر پختونخوا بھی پہنچ گیاخیبر پختونخوا کے وزیر
صحت تیمور سلیم جھگڑا نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں 15 کورونا سامنے آئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ 19 افراد ایک ہفتہ قبل تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے تھے جن میں سے 15 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔














