ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 16,817، اموات385 ہوگئیں

اسلام آباد،کراچی (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار

جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12117، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 16817تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،24 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات385 ہوگئیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6340 تک پہنچ گئی۔
سندھ میں 6053کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 2627 اور اسلام آباد میں 343 ہوگئی۔ بلوچستان میں 1049گلگت بلتستان میں 339 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 66 ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 4315 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 385 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران24 نئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 112، پنجاب میں 106، کے پی کے میں 146، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 14 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں مقامی پھیلاؤ84 فیصد جبکہ غیرملکی سفری پھیلاؤ 16 فیصد ہے۔ اب تک 1,82,131افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24گھنٹوں میں 7971 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 3706 مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 142 متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔