
کراچی (ویب ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ میں کورونا وائرس کے 622 نئے کیسز
سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جمعہ کو اپنے پیغام میں کہی ہے۔
وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ ہم نے 3 ہزار 384 ٹیسٹ کئے تھے، صوبے میں مجموعی طور پر 57 ہزار 761 ٹیسٹ کئے ہیں، صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 675 ہوگئی ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ جمعہ کو 73 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں، مجموعی طور پر صحتیاب مریضوں کی تعداد 1 ہزار 295 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 6 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے، صوبے میں ابتک وائرس سے متاثرہ جاں بحق افراد کی تعداد 118 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.76 فیصد ہے۔
وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ زیرعلاج مریضوں کی تعداد 5 ہزار 262 ہے، 4 ہزار 44 مریض گھروں میں، 733 آئیسولیشن مراکز جبکہ ہسپتالوں میں 485 مریض زیرعلاج ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 اور 29 اپریل کو 3 فلائٹس دبئی، شارجہ اور کولمبو سے 483 تارکین وطن کو واپس لائیں، سب کے ٹیسٹ کئں جس میں 190 کے نتائج مثبت آئے جو تقریبا 40 فیصد بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 190 مثبت کیسز میں 92 کا تعلق سندھ، 56 پنجاب، 24 کے پی کے اور 18 بلوچستان کے ہیں۔انہوں نیکہا کہ نئے سامنے آنے والے کیسز میں 446 کا تعلق کراچی سے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے ایک بار پھر عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔




































