پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مزید اموات ،جاں بحق ہونے والوں کی ،تعداد 661ہوگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، 13 افراد کی موت خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے جس

کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 660ہوگئی جبکہ مزید کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ کیسز کی تعداد 30428 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کل 270،025ٹیسٹ ہوئے ہیں،جبکہ7756 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا سے مزید 13افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 234 تک جاپہنچی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 182افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4509ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 1086افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 1080ہے جبکہ 4افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 5498ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی تعداد 87108ہوگئی ہے جبکہ 24گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹوں میں 1080نئے کیسز سامنے آئے۔سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10ہزار 771تک جا پہنچی ہے جبکہ ہلاکتیں 180ہوگئی ہیں۔وزیراعلی نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 80افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2020ہوگئی ہے۔
پنجاب سے کورونا کے مزید 438کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10471ہوگئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 609ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں مزید 36کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدق محکمہ صحت گلگت بلتستان نے کی۔
گلگت میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 430تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات 4 ہوگئی ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ہے۔