
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک15روزکی توسیع کردی۔صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق
حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور آج دوپہر 12بجے ختم ہونے والے لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے 19مئی تک بڑھادیا ہے۔
صوبے میں لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلو ں کا خیال رکھتے ہوئے خاتون اور بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، بین الاضلاعی و بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند، 10 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی اور سماجی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابند ی برقرار رہے گی
۔اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے بھی 31 مئی تک بند رہیں گے جب کہ شاپنگ مالز، سنیماگھر، شادی ہالز، ہوٹل، شوروم، درگاہوں اور درباروں پر آمد و رفت پر بھی پابندی رہے گی۔














