
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 28افراد کی جان کی جازی ہار گئے جس سے اموات کی تعداد 514ہوگئی،جبکہ
مزید 611کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22063تک جاپہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں، جہاں کورونا سے 194افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 148اور پنجاب میں 144افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4اور گلگت بلتستان میں 3افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کل 222,404 ٹیسٹ ہوئے، جبکہ 5782 مریض صحت یاب ہوگئے۔
سندھ سے کورونا وائرس کے مزید 307 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 11 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم نے 24 گھنٹوں میں 2250 ٹیسٹ کیے جس میں 307 نئے کیسز سامنے آئے اور 11 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8189 اور ہلاکتیں 148 ہوگئی ہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا کے مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 8133 اور ہلاکتیں 144 تک جا پہنچی ہیں۔
اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 464 ہوگئی ہے جبکہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 9افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 194 تک جاپہنچی ہے۔گلگت بلتستان میں مزید 14کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 386تک پہنچ گئی۔کورونا وائرس سے 3افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 282افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔




































