کورونا وائرس سے دنیاکے 192ممالک میں 14ہزار 777سے زائد اموات

روم/واشنگٹن/تہران(ویب ڈیسک)دنیا بھر کے 192ممالک میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 777ہوگئیں جبکہ متاثرہ افراد

کی تعداد 3 لاکھ 43ہزار 421 ہے۔ 97 ہزار636افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اٹلی میں مزید 651 ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 5 ہزار 474 ہوگئی ہے۔اسپین میں ایک ہزار 756، ایران میں 1685، برطانیہ میں 281 اور فرانس میں 674افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے ایک روز میں 145 افراد ہلاک ہوئے اور مرنے والوں کی تعداد 414 ہو گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا ایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے اس کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کورونا وبا ظاہر ہوتے وقت چین کو ہمیں مطلع کرنا چاہئے تھا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ کورونا کے متعلق امریکی مدد پر بھروسہ نہیں، ہم کورونا وائرس سمیت ہر قسم کے بحران پر قابو پا سکتے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبہ ہے کہ وائرس امریکا نے تخلیق کیا۔