
اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں میں اضافے کا
سلسلہ جاری ہے،ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 892 ہوگئی جبکہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 399 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 6 مریض مکمل صحتیاب ہوچکے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں،جسکے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 875 تک پہنچ گئی،سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 399،پنجاب میں تعداد 246 ہوگئی،بلوچستان میں 110 اور گلگت بلتستان میں تعداد 80 ہوگئی،کے پی کے میں 38، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 99 نئے کیس سامنے آئے ہیں،کورونا وائرس سے متاثرہ 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ملک بھر میں ابتک کورونا وائرس کے 6 مریض مکمل صحتیاب ہوئے۔





































