
راولپنڈی: آرمی چیف نےجنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کے2 اور ایک سویلین افسرکی سزا کی توثیق کردی ہے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سزا پانےوالوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈجاوید اقبال، بریگیڈیئرریٹائرڈراجہ رضوان اور حساس ادارے کا ملازم ڈاکٹروسیم شامل ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت جب کہ بریگیڈیئر(ر) راجہ رضوان اور حساس ادارے کے ملازم ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کےسزا پانے والے افراد پرملک کےساتھ غداری، حساس راز و معلومات غیرملکی ایجنسیوں پر افشا کرنا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانےکا الزام ثابت ہواہے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق افسران کے خلاف علیحدہ علیحدہ کیسز میں پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا ہے۔
ایس پی آر کا کہنا ہےکہ تینوں افسران کا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔














