
راولپنڈی (ویب ڈیسک۔فوٹو:فائل ) پاک فوج کےترجمان میجرجنرل آصف غفور نےکہا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف
سے فوجی افسران کو سزائیں مسلح افواج کے احتساب کے سخت نظام کی مظہر ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہاکہ افسران کو دی گئی سزاؤں کا تعلق تین مختلف کیسزسے ہے، منی لانڈرنگ،جاسوسی یا کمیشن سےحاصل کی گئی رقم کرپشن ہے۔افواج پاکستان میں کسی کیلئے کوئی معافی اور نہ ہی رعایت ہے ۔
میجرجنرل آصف غفور نے کہاکہ آرمی چیف کی طرف سےفوجی افسران کی سزائوں میں توثیق کی گئی ہے،سزائیں مسلح افواج کے احتساب کے سخت نظام کی مظہر ہیں۔ افسران کو دی گییں سزائوں کا تعلق تین مختلف کیسز سے ہے، افسران کو دی گئی سزائیں ان جرائم کی سخت ترین سزائیں ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ افواج پاکستان میں کسی کےلئے نہ کوئی معافی ہے اور نہ ہی کوئی رعایت ہے ،علط طریقے سے کمائی گئی رقم کرپشن ہی ہو گی۔














