محسن داوڑ شمالی وزیر ستان سے گرفتار

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑکو شمالی وزیر ستان سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

پی ٹی ایم کے رہنما ورکن قومی اسمبلی کو شما لی وزیرستان سے گرفتار کیا گیا ہے،سیکیورٹی اداروں نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے ،قبل ازیں ان کے ساتھی وزیر علی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

محسن داوڑ خرکمرچیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھے۔ محسن داوڑ نے کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے 3 دن سے گھر کا محاصرہ کیا ہوا تھا دوستوں سے مشورے کے بعد جرگہ ممبران کے ذریعے گرفتاری دی ہے، عدالت میں اپنا خود دفاع کریں گے۔

 اتوار کو شمالی وزیرستان میں خارکمر چیک پوسٹ پر فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے جس کے بعدسے علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ محسن داوڑ فرار تھے۔