
لندن: ورلڈکپ کے آغاز سے قبل لندن مال میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جسے رقص اور موسیقی سے سجایا گیا تھا۔
افتتاحی تقریب میں نامور کرکٹرز کی موجودگی میں انٹرٹینمنٹ سے شائقین کرکٹ نے بھرپور لطف اٹھایا، سرپرائز تقریب ایک گھنٹے پرمشتمل تھی جو دنیا بھرمیں برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجےشام کوبراہ راست نشر ہوی

تقریب میں شرکت کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے 4 ہزار شائقین کو اجازت نامے جاری کئے گئے تھے۔
ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلیے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔دریں اثنا تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی ۔














