
کراچی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، میر مرتضٰی بھٹو کی صاحبزادی اوربے نظیر بھٹو کی
بھتیجی فاطمہ بھٹو نے 29 مئی کو اپنی 38 ویں سالگرہ منائی ۔
کراچی سمیت ملک بھرسے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں اوران کی درازی عمرکے لیے ان کے فالورز نے نیک تمناں کا اظہارکیا ہے ۔
فاطمہ بھٹو 29مئی1982کو پیدا ہوئی تھیں۔ فاطمہ بھٹو نے ابتدائی تعلیم دمشق (شام) میں حاصل کی۔ انہوں نے کراچی کے امریکن اسکول سے اولیول کیا اور پھر2004میں کولمبیا یونیورسٹی ،نیویارک سے امتیازی نمبروں کے ساتھ گریجویشن کیا۔
2005میں انہوں نے سکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سےساتھ ایشین گورنمنٹ اور سیاسیات میں ماسٹرز کیاہے۔














