چوردروازے سےآیاوزیراعظم احتجاج برداشت نہیں کرسکا

اسلا م آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چور دروازے سے آیا ہواوزیراعظم اور اسلام آباد کو مفلوج

رکھنے والا اصل کا رکنو ں کا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی پی کارکنان پر پولیس تشدد اور کارکنان کےشہر میں داخلے پر پابندی اور کا رکنا ن پر پو لیس تشددکی مذمت کر تے ہیں۔

انہوں نےحکو مت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئےکہا کہ اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکا،جبکہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا۔

مریم نوازنے مزید کہا کہ یہ ڈرتا ہےکیوں کہ چوردروازے سےآیا ہے، 10 ماہ میں یہ حال ہوگیا ہے،ووٹ چوروں کا کہ تھو ڑے سے لو گوں کے جمع ہو نے سے بھی ان کی ٹا نگیں کا نپنی شروع ہو جا تی ہیں۔