حکومت نے کسی سیاسی جماعت سےمتعلق کوئی ایڈوائس جاری نہیں کی،فردوس عاشق

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے کسی 

 سیاسی جماعت یا سیاسی رہنما کےحوالے سے کبھی کوئی ایڈوائس جاری نہیں کی، اظہار آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کےاجلاس میں کمیٹی کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کے اداروں میں گڈگورنٹس اور بہترین کارکردگی کےلئے کوشاں ہیں،

کمیٹی کے چیئرمین میاں جاوید لطیف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مریم اورنگزیب، مائزہ حمید، نازبلوچ، آفتاب جہانگیر، صائمہ ندیم اور دیگر ممبران اور وزارت اطلاعات کے افسران نے شرکت کی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ وہ پارلیمانی نظام میں اسٹیڈنگ کمیٹی کے اختیارات اور طاقت سےواقف ہیں،اس لیے ان کی سفارشات کی روشنی میں وزارت اور اس کے اداروں میں مزید بہتری لائیں گی۔

 انہوں نےاحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ اسلام آباد نے انہیں گرفت میں ضرور لیا لیکن کچھ دیر بعد چھوڑ دیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیا یا پرائیویٹ میڈیا کو کسی لیڈر یا پارٹی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں

قبل ازیں کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم سب اداروں کی بہتری اور عوام کی فلاح کےلئے کام کرنے والے ہیں ہمارا مقصد کارکردگی کو بہتر بنانا ہے کمیٹی کے اجلاس میں اگلے ماہ ریٹائر ہونے والے سیکرٹری شفقت خلیل کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔