بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی،آصف زرداری کی معذرت

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری احتساب عدالت میں پیش ہوگئے،جبکہ سابق صدر آصف زرداری پیش سے معذرت

کر لی۔

نیب  کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کمپنی کی انکوائری  کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے جبکہ آصف زرداری کو سولر پراجیکٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کیا گیا تھا

دریں اثنا سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب کو درخواست دی،جس میں صف علی زرداری نے موقف اختیارکیاکہ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کےباعث پیش نہیں ہوسکتا۔

انہوں نےاپنے موقف میں مزید کہا کہ عیدکے بعد کوئی بھی  تاریخ دیں  توپیش ہوجائوں گا۔

ادھر نیب کے دفتر کے باپر پی پی کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی،جنہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور واٹرکینن کا استعمال کیا گیا،جبکہ کئی کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔