آئی جی سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کیخلاف مہم کااعلان

کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام )انسپکٹرجنرل پولیس آف سندھ کلیم امام نےسندھ  بھرکےموٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم کا اعلان کردیا 

 ہے ۔ آئی جی سندھ نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ موٹرسائیکل ہی وہ سواری ہےجو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہے،جبکہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان بھی موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں لہذاموٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت مہم شروع کی جائے۔

کراچی کےتینوں زون کے ڈی آئی جیزاور حیدر آباد، میر پور خاص، شہید بے نظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ رینج کے ڈی آئی جیز کو بھی احکامات دیےہیں کہ ایسے موٹر سائیکل سوارجو نوجوان ہوں اورایک موٹر سائیکل پردو سوارہوں،جنہوں نے چہرے پردھول سےبچنے والاماسک لگارکھاہو، ہیلمٹ لگا رکھا ہو، دھوپ سے بچنے کے لیے کیپ لگایا ہوا ہو،ایسےتمام موٹر سائیکل سواروں کو 28مئی سے 4جون تک خصوصی طور پر چیک کیا جائے۔

 اپنےحکم نامے میں آئی جی سندھ نے کہا کہ موٹر سواروں کی جسمانی تلاشی کےساتھ ان کی موٹرسائیکلوں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے، تاہم اس مہم کے دوران برزگ، خواتین، پندرہ سال سے کم عمر بچے اور صحافی جن کے پاس کارآمد پریس کارڈ موجود ہو مستثنیٰ ہوں گے۔