
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالہ سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
کر دیئے ہیں۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لئے مختص شدہ ایک ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر 93 کورونا کے مریض ہیں، اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 6 ہزار 726 ہے، اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 86ہزار 157 ہو چکی ہے۔
این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 330 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 23ہزار 521کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 384، پنجاب میں 8 ہزار907 ,خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 202، اسلام آباد میں 2 ہزار 253، بلوچستان میں 292، گلگت بلتستان میں 351اورآزاد کشمیر میں 132 ٹیسٹ کیے گئے۔
ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 233 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 333، بلوچستان میں 13 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 41، اسلام آباد میں 15 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 663، پنجاب میں 97 ہزار 306 اور سندھ میں 1 لاکھ 30 ہزار 807 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 350 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 425 ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 2 افراد اس وائرس کی وجہ سے فوت ہوئے. پنجاب میں 2 ہزار 211 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 256 جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض فوت ہوا۔ اسلام آباد میں کل 177 اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض جاں بحق ہوا۔ بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 71 اموات ہوئیں ۔














