
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب کی اہم شخصیات کیخلاف تحقیقات,کرپشن میں ملوث 1037شخصیات کے نام ای سی ایل میں شامل, نیب نے
سالانہ رپورٹ جاری کر دی ۔نیب کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سال 2019کے 261ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔
نیب راولپنڈی نے سب سے زیادہ 72ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے نیب لاہور 67، نیب کراچی 33، نیب ملتان 46ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ نیب سکھر33، نیب کے پی نے 6ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالوے نیب رپورٹ کے مطابق جن چیدہ چیدہ شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ان میں آصف زرداری، مریم نواز،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں،
علاوہ ازیں اکرم درانی، فریال تالپور، شرجیل میمن، حمزہ شہباز، مفتاح اسماعیل، آغا سراج درانی، انور مجید، عبد الغنی مجید سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام سال 2019میں ای سی ایل سے نکالا گیا تھا نیب رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں 42افراد کے نام ایل سی ایل سے نکالے گیے۔














