
کراچی( رپورٹ : محمد سعاد،محمد عبید) رنگ نوڈاٹ کام اور رائٹرزفورم پاکستان کے اشتراک سے یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں خصوصی
تقریب منعقد ہوئی۔
صدارت سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر رنگ نو ڈاٹ کام زین صدیقی نے کی۔تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز ،ملی نغمے اور خاکے پیش کیے ۔پاکستان اورقائداعظم محمد علی جناح اوران کے رفقا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع تمام بچوں کو اسناد اور بہتر ین ٹیبلوز وملی نغمات پیش کرنے پر بچوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔
اس موقع پر تقرب سے خطاب کرتے ہوئے زین صدیقی نے کہا کہ پاکستان جن قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ان سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونا ہوگا تاکہ دنیا کا مقابلہ کیا جا سکے ۔پاکستان اللہ کا انعام ہے۔
یاسمین شوکت نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے اصلاف کی جدوجہد اور مسلمانان بر صغیر کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔نئی نسل علم حاصل کرے اور اس وطن کیلئے کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار اد کرے ۔





































