
کراچی ( تعلیم ڈیسک )ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منسوب حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تمام اسکولز 15ستمبر سے ہی کھلیں گے،والدین اپنے بچوں کو اسکولز بھیجنے سے
گزیز کریں ،منسوب حسین صدیقی کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز 15اگست سے کھولنے نہیں دیئے جائیں گے۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسکول 15ستمبر کو کھولے جائیں گے لہٰذاہم حکومتی احکام پر عمل کریں گے ۔منسوب حسین صدیقی نے کہا کہ ہم نے اسکولز کو اس سلسلے میں آگا ہ کردیا ہے اور مزید یہ کہ انہیں پابند کیا ہے کہ والدین پر بوجھ نہ ڈالیں ۔





































