جماعت اسلامی حلقہء خواتین زون 13 کے تحت مینا بازار کا اہتمام

اسلام آباد (رپورٹ:حریم شفیق )جماعت اسلامی حلقہء خواتین زون 13 کے تحت الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ میں مینا بازارکا اہتمام کیا گیا

جس میں خواتین نےبڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

نت نئےکھانوں،رنگ برنگےکپڑسوں،جیولری کےاسٹالز،کتابوں کےسٹالز نےماحول کو بہت خوبصورت رنگ دے رکھا تھا۔ینگ بچوں نے تلاوت ،نعتیں اور ملی نغمے سنا کرحاضرین کا دل جیت لیا۔

مینا بازار کے انعقاد کا بنیادی مقصد ان خواتین کی حوصلہ افزائی تھا جومہنگائی کے اس دورمیں اپنی فیملی کو سپورٹ کررہی ہیں۔

خواتین کی مزید رہنمائی کے لیےفری لانسنگ پروگرام بھی جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے آئندہ اہداف میں شامل ہےجس کا مقصد ان خواتین کی مدد کرنا ہےجو مالی لحاظ سے کمزورہیں اورگھر سے باہر نکل کر کام کرنا ان کے لیے مشکل ہے۔