کورونا وبا سے اموات کی شرح 140 فیصد بڑھ گئی،اسد عمر

اسلام آباد( ویب ڈیسک ): وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتوں کے

دوران 140 فیصد بڑھ گئی ہم کورونا کے تمام ایس اوپیزکونظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی، کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔ اس تناظرمیں ہم کورونا کے تمام ایس اوپیزکونظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کریں گے توزندگی اورمعاش سے محروم ہوجائیں گے، کورونا ایس او پیزکونظر انداز کرنے کے نتائج ظاہرہورہے ہیں۔