
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) الخدمت کر اچی کے” آرفن کیئر پروگرام “کے تحت” استاد “اور” ہاتھ دھونے“کے عالمی دن
منائے گئے“ ۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز لیاری موسیٰ لین کلیسٹرمیں منعقدہ تقریب میں آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ باہمت بچوںاور ان کی ماؤں نے شرکت کی ۔ تقریب سے سابق یو سی چیئر مین فضل الرحمن اور جامعة الانصار کے پرنسپل محمد فیصل نے خطاب کیا ۔۔
اس موقع پر بچوں کو ہاتھ دھونے کے طریقے سکھائے گئے اور انہیں بتایا گیا کہ وہ کس طرح خود کو جراثیم سے بچا کر امراض سے محفوظ رکھ سکتے ہیں،جبکہ استاد کی عزت اوراحترام سے متعلق بھی آگاہی دی گئی ۔الخدمت چائلڈ اینڈ مدَر کریکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے انچارج محمد ہارون راجپوت نے ”فیصلہ سازی “کے عنوان سے اظہار خیال کیا۔
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت بہت بڑی نیکی ہے ۔استاد پورے معاشرے کی تعلیم اورکردار سازی کا ذریعہ ہوتا ہے اور یہ روحانی پاپ کا درجہ رکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ استاد کو عزت واحترام دینے والے معاشرے خوشحالی اور ترقی کی جانب سفر کرتے ہیں ۔انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ اپنی اچھی صحت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو باقاعدگی سے دن میں کئی بارہاتھ دھونے کو معمول بنا لیں ۔
محمد فیصل نے الخدمت آرفن کیئر پروگرام کی ٹیم کو پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد دی اور بچوں سے کہا کہ تعلیم وتربیت انسان کی شخصیت کو نکھارنے اور سنوارنے کیلئے ہوتی ہے ۔استاد اور والدین یہ کام کرتے ہیں مگرالخدمت بھی اس سلسلے میں اپنا فریضہ انجام دے رہی ہے ۔آپ خوش نصیب ہیں۔اساتذہ کی عزت کرنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ۔
انہوں نے کہا کہ ٓپ اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ ملک کے مستقبل کا انحصار آپ پر ہے ۔دریں اثنا تقریب میں بچوں کے ہاتھوںسے اساتذہ میں تحائف بھی تقسیم کروائے گئے ۔




































